• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔


آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔


یاد رہے کہ حالیہ ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران رپورٹر کی جانب سے اس جوڑی سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’انشاءاللّٰہ! اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔‘

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین