• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی

بھارت میں شدید بارشوں ،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ریاست مہاراشٹرا می گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، زیادہ تر اموات رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں۔

ضلع رائےگڑھ میں لینڈسلائیڈنگ سے36افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ90ہزار افراد  کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق مہاراشڑا کےمتعدد گاوں سیلابی صورتحال سے بری طرح  متاثر ہیں جبکہ سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنےکیلئے ریسکیو آپریشن جاری  ہے۔

تازہ ترین