• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی سنگل لوگوں کی ’لوّ گرو‘ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مایا علی سنگل مداحوں کو مشورے دینے کیلئے لوّ گرو بن گئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر دوستی کے خواہشمند صارف کو مشورہ دیا کہ وہ یہ تمام تر تفصیلات اپنے والدین کو بتائیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’سنگل لوگ‘ نامی صارف نے کہا کہ میں ایک نوجوان اور پُرکشش نوجوان ہوں، اور ایک بہترین ساتھی کی تلاش میں ہوں۔‘

صارف نے لکھا کہ ایک ایسے ساتھی کی تلاش ہے جس سے وہ اپنے دل کی باتیں کرسکیں اور اپنے احساسات اور جذبات بیان کرسکیں، اگر اس میں کوئی خاتون دلچسپی لیتی ہے تو وہ انہیں ڈی ایم کرسکتی ہے۔

اس کمنٹ کے بعد صارف کو ڈی ایم کیے گئے یا نہیں لیکن مایا علی نے  صارف کو وہیں کمنٹ پر جواب دے دیا۔

مایا علی نے لکھا کہ ’بیٹا یہ بات اپنے اماں ابا سے بھی کر کے دیکھ لو ایک بار۔‘

مایا علی کم و بیش ہی صارفین کو یوں جواب دیتی ہیں لیکن مایا علی کی جانب سے اس صارف کو دیا جانے والا جواب سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید