• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے نواسیوں کو بہن کا ڈیزائن پہنا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی نواسیوں کو اپنی بہن اسما عباس کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہنا دیے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نواسیوں کی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کی نواسیوں نے صوبہ سندھ کی ثقافت اجرک سے تیار کردہ جوڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ دونوں بچیاں اُن کی نواسیاں ہیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’عیدالاضحیٰ کے موقع پر میری دونوں نواسیوں نے میری بہن اسما عباس کے ڈیزائن کیے گئے لباس زیب تن کیے۔‘

اسما عباس کے تیار کیے گئے جوڑوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد مل رہی ہے۔

تازہ ترین