• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی نئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ کافی فریش اور خوش نظر آرہی ہیں۔


تُرک اداکارہ کے انسٹاگرام پر اس سیلفی کو شیئر کرنے کے بعد صرف چند گھنٹوں میں ہی اسے لاکھوں لوگوں نے لائیک کردیا۔

اب تک اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے ساتھی اداکار انگین آلتان سمیت 6 لاکھ 49 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایسرا بلگیچ کو ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت ملی۔

اداکارہ نے دنیا بھر سے سیریز میں اپنے کردار بطور حلیمہ سلطان شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے داد وصول کی ہے۔

تازہ ترین