دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کے دن کے بہترین اختتام کے بارے میں بتایا ہے۔
اسرا بیلگیچ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو گاڑی میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے انسٹا اسٹوریز میں بتایا ہے کہ ان کے دن کا بہترین اختتام اس وقت ہوتا ہے جب ان کے پیسینجر سیٹ پر بیٹھے ہوئے پیچھے سورج غروب ہو۔
واضح رہے کہ ایسرا بلگیچ کو ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت ملی۔
اداکارہ نے دنیا بھر سے سیریز میں اپنے کردار بطور حلیمہ سلطان شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے داد وصول کی ہے۔