کراچی (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دفاع عزاداری کانفرنس آج آئی آرسی میں شام 5بجے منعقد ہوگی جس سے خصوسی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
پولیس کے مطابق دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کیس کے حوالے سے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
آئی پور کے سروے کے مطابق 21 فیصد افراد نے بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ، 21 فیصد نے دہشت گردوں کی مقامی سطح پر سہولت کاری اور 12 فیصد نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے وسائل کی کمی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ کہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہیں اسکول ایجوکیشن پر بریفنگ دی گئی۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اراکین کے ساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں: چیئرمین تحریک انصاف
اڈیالہ جیل میں قید سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے آنکھوں کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث وفاقی آئینی عدالت سے سزا معطلی کی اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست دی۔
امریکی ریاست آئیووا کے ایک خاندان کے ایک غیر معمولی اعزاز پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ اس خاندان کی پانچ نسلوں کے افراد کی سالگرہ ایک ہی دن ہوتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.06 ارب ڈالر بڑھ کر 21.38 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 10روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کی افواہیں بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
وہ بندے ہی ڈھونڈتے رہے، انہیں بندے نہیں ملے، اس کے بعد زبردستی انہیں اپنے آپ کو اغوا کرنا پڑا: وزیراعلیٰ پنجاب
عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران قیمتیں کم بھی ہوئیں، تاہم پاکستان میں قیمتوں میں کمی نظر نہیں آ رہی: سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو