ڈگری( نامہ نگار) شراب فروش عناصر، اور گٹکا فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاون، ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلئے گئے. ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کے احکامات پر شراب اور گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا،ڈگری تعلقہ کے تھانہ ٹنڈو جان محمد کے ایس ایچ او ایاز بھٹی نے شراب کی بھٹی پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم محمد عباس کوگرفتار کرلید، ملزم کے قبضے سے 3010 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 3/4 حدود آردیننس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ اولڈ میرپور کے ایس ایچ او افضل منگسی نے کاروائی کرکے گٹکا فروش ملزم دیدار مری ولد گاموں مری گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1875 سفینہ پڑیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممانعت ایکٹ درج کرلیا گیا، تھانہ ڈگری کے ایس ایچ او ڈگری آفتاب رند اور اے ایس آئی پتمبر کمار نے بس اسٹاپ ڈگری پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم میر محمد جسکانی کو گرفتار کرکےملزم کے قبضے سے 48 بوتل وسکی پائنٹ برآمد کرلئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔