• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ویلنگ کرنے کے والے ملزمان کو جرمانہ ادا کرنے پر رہا کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے عید کے دنوں میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو جرمانہ ادا کرنے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے مطابق ملزم حسنین، ملزم منیب، منیر، تھانہ کینٹ کے مطابق ملزم علی، مسرت، تھانہ جلیل آباد کے مطابق ملزم ریحان اور تھانہ مظفرآباد کے مطابق ملزم الیاس کے خلاف تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے کے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان مذکورہ تھانوں کی حدود میں بغیر نمبر پلیٹس، تیز رفتاری اور ویل اٹھا کر موٹر سائیکلیں چلا رہے تھے، تاہم عدالت نے مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین