• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مریم نفیس وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز کیلئے استعمال کی گئی زبان سے سخت نالاں دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ اس لیے نہیں دیا تھا۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ ’ہم اپنے حقوق کے لیے صرف اس لیے لڑ رہے ہیں کہ آپ جیسے مرد دنیا میں موجود ہیں، آپ ایک عورت سے اس زبان اور لہجے میں بات کرنے والے کوئی نہیں ہوتے۔‘

مریم نفیس نے مریم نواز کی حمایت میں کہا کہ ’تمیز کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، آپ کو اپنی اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے اور فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب بس بہت ہوگیا ہم نہی چاہتے کہ آپ جیسے لوگ ہم پر مزید حکمرانی کریں۔‘

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔

تازہ ترین