• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ بٹ کا ٹوٹے دلوں کیلئے بہترین مشورہ

پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے ٹوٹے ہوئے دلوں کو ایک  مشورہ دیا ہے جس پر اُنہیں سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ رابعہ بٹ کی جانب سے ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی جس میں انہوں نے اپنی گہری باتوں سے نا صرف وہاں موجود دیگر فنکاروں کو متاثر کیا بلکہ اُن کے متاثر کُن جملے سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں جس پر مداح اُن کی دانائی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

شو کے دوران میزبان ندا یاسر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے آپ کا کیا مشورہ  ہے۔؟


جس کا جواب دیتے ہوئے رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اس درد کے بعد خدا کس چیز سے نوازنے والا ہے ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں، خدا جب آپ سے کچھ لیتا ہے تو اُس کے بدلے میں لازماً آپ کو بہت کچھ دیتا ہے کبھی یا تو سبق کی صورت میں یا دنیاوی کسی شے کی صورت میں لیکن  آپ کو اجر ملتا ضرور ہے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ جو خلوص اور جو دعاؤں میں تڑپ آتی ہے وہ دل کے توٹنے کے بعد ہی آتی ہے بلکہ اس بات کی تو دعا مانگنی چاہیے کہ مجھے تکلیف ہو کیوں کہ دل ٹوٹنے کے بعد ہی تو انسان سیدھے رستے پر چلتا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید