• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 2343 نئے کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 18122 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 2343 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مزید 19 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 5833 ہوگئی ہے اور آج عالمی وبا کے مزید 799 مریض صحتیاب ہوگئے۔ کراچی میں آج 24.82 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ ہمیں ہر صورت اس پر قابو پانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کراچی میں 7783 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1932 یعنی 24.82 فیصد کیسز مثبت آئے ہیں۔ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 489122 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 367075 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے میں کوویڈ کے 323585 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 37657 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 36446 مریض گھروں اور 67 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1144 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 1024 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 2343 کوویڈ کیسز میں شہر کراچی سے 1932 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں کراچی شرقی 698، جنوبی 386، سینٹرل 334، کورنگی 255، ملیر 148 اور غربی 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 58، مٹیاری 55، ٹھٹھہ 47، سانگھڑ 43، بدین 37، نوابشاہ 24، جام شورو 23، تھرپارکر 18، دادو 14، سجاول اور عمرکوٹ 12-12، ٹنڈو محمد خان 9، لاڑکانہ اور کشمور 6-6، نوشہرو فیروز 3، میرپور خاص، ٹنڈو الہیار، گھوٹکی اور جیکب آباد میں 2-2 اور خیرپور سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید