• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں کام ترک نہیں کیا، رپورٹ لغو ہے، مونمون دتا

بھارتی ٹیلی ویژن کے طویل اور مشہور ترین سیریز تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا ایّر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مونمون دتا نے ان اطلاعات کو لغو قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے اس شو کو چھوڑ دیا ہے۔

انھوں نے  شو کی حالیہ اقساط میں اپنی عدم موجودگی کی وجہ بھی بتائی ہے۔ جبکہ حال ہی میں ان کے جانب سے ذات پات کے حوالے سے کہے گئے بعض ناپسندیدہ جملوں کی وجہ سے وہ ایک تنازع میں ملوث ہوگئی تھیں، جس پر انھوں نے معذرت کی تھی۔

ایک انٹرویو میں مونمون دتا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں کام کرنا نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس جھوٹی رپورٹ نے ان کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، انھوں نے ان افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ وہ شوٹنگ پر بھی نہیں آرہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شو میں اس وقت انکے کام کے لیے موجودگی ضروری نہیں ہے اس لیے وہ نہیں آئیں، یہ کام پروڈکشن کا ہوتا ہے کہ وہ ضرورت کے وقت کس فنکار کو بلائے، اسکا فیصلہ میں نہیں کرتی بلکہ اسکا ایک طریقہ کار جس پر ہم سب عمل کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید