• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق شوہر اوربیٹازخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ با پ بیٹا زخمی ہوگئے مشتعل افراد نے ٹینکر کو نذرآتش کرکے سڑک بلاک کردیا ڈرائیور گرفتار پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کا رہائشی عبدالمنان اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کلی خلی جا رہا تھا کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عبدالمنان اور چار سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگاکر سڑک بلاک کردی۔ پولیس نے ڈرائیو ر کو گرفتارکرکے مذاکرات کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی۔
کوئٹہ سے مزید