• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آثار افکار اکیڈمی کے قیام کا مقصد اہل علم کی حوصلہ افزائی ہے، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آثار افکار اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام انیسواں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال کی بہترین کتب اور بہترین شاعری کے ایوارڈز تقسیم کئے گئے اکیڈمی کے سرپرست علامہ حسن ظفر نقوی نے اکیڈمی کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ ساحر لکھنوی کی قائم کردہ اکیڈمی کا مقصد اہل علم و دانش کی حوصلہ افزائی اور سوشل میڈیا کے زمانے میں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،علامہ رضی جعفر نقوی نے صدارتی خطاب میں انعام یافتگان کی حوصلہ افزائی کی اور اکیڈمی کی خدمات پر روشنی ڈالی، تقریب سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی وعلامہ نثار قلندری نے بھی خطاب کیا، مصنفین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، عقیل عباس، یداللہ حیدر، شاعر حسین شاعر، ڈاکٹر جمال نقوی اور اور شعرا کو انعامات دئیے گئے۔

تازہ ترین