• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد اسلم کے انتقال پر مرکزی انجمن اخبار فروشاں کا تعزیتی اجلاس

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشان کراچی نیپا ڈپو کے چیئرمین چوہدری محمد اسلم انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ میں مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، ناصر نثار اور اخبار فروشوں، عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، بعد ازاں مرکزی انجمن اخبار فروشان کراچی کے دفتر میں تعزیتی اجلاس مرکزی صدر اقبال نون کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں فاتحہ خوانی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

تازہ ترین