• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر تجارت کی ازبکستان کے دورے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ، وزیراعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی ملاقات ،عبدالرزاق داؤد نے وزیرِ اعظم کو ازبکستان دورے کے بعد باہمی تعاون و تجارت کے معاہدوں پر پیش رفت اور سرمایہ کاروں کی طرف سے مثبت نتائج کی پیش رفت  سے آگاہ کیا۔ترجمان وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت نےوزیرِ اعظم کو باقی وسطی ایشیائی ریاستوں، خاص طور پر تاجکستان کے متوقع دورے کی حکمتِ عملی اور اس سے سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے رواں ہفتے سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس اور رواں ماہ مختلف چیمبرز آف کامرس کے متوقع اجلاس اور اس کی حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات کے استحکام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بشمول ان ریاستوں کے خطے بھر کو سمندر تک رسائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مستقبل قریب میں پاکستان کی بندرگاہیں سی پیک کے ذریعے اہم تجارتی راستوں کی بنیاد رکھیں گی۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو تاریخ میں پہلی دفعہ وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں کو ترجیح دینے پر سراہا۔

بزنس سے مزید