• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 32سال پرانا قتل کا کیس حل

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکاکے شہر لاس ویگاس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 1989 ء میں 14 سال کی بچی کے قتل کا معماحل کر لیا گیا ۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مشتبہ شخص کے ڈی این اے کی جانچ کی گئی، جو صرف 15 خلیوں کے برابر تھا۔ اسٹیفنی آئزاکسن کے مبینہ قاتل کی موت 1995 ء میں ہوگئی تھی۔ 32سال قبل سٹیفنی کی لاش لاس ویگاس میں راستے میں ملی تھی اور اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین