• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی کارکردگی سوالیہ نشان


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ہاکی پلیئر اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاکی کی دنیا بھر میں رینکنگ 17ویں نمبر پر جاپہنچی ہے ایک وہ وقت تھا جب ہمیشہ اول پوزیشن رہی اور اگر کم ہوئی تو تیسرے سے نیچے نہ گئی ۔ انہوں نے کہا اس وقت جو صورتحال ہے اس کا تو وہی بتاسکتے ہیں جو اس کی ذمہ داری لیتے ہیں اور وہی اس کی وجوہات بھی بتاسکتے ہیںسنیئر صحافی افضل بٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت ان کی بنتی ہے جن کی مرکز میں حکومت ہوتی ہے ماہر قانون خدیجہ صدیقی نےکہاکہ حکومت گھریلو تشدد کا سلسلہ روکنے کے لئے سنجیدہ ہے تو مثالیں قائم کرے۔سینئر صحافی افضل بٹ کا کہنا تھا کہ دنیا جان لے کہ گن پوائنٹ پر ہونے والے مقبوضہ کشمیر الیکشن میں جو انتخابی ڈرامہ رچایا جاتا ہے اس میں اور ایک آزادانہ الیکشن میں کیا فرق ہوتا ہے ۔ گن پوائنٹ پر ہونے والے الیکشن کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کبھی زیادہ نہیں رہا ہے لیکن آزاد کشمیر میں جو انتخابات ہوئے ہیں اس میں آخر وقت تک لوگ قطار میں موجود تھے اور کئی مقامات پر وقت بھی بڑھایا گیا ۔ انہوں نے کہا یہ امر خوش آئند ہے کہ کشمیریوں نے بھرپور انداز میں ان الیکشن میں حصہ لیا ۔ بظاہر تو پی ٹی آئی خوش نظر آرہی ہے لیکن اگر آپ رزلٹ کا بغور جائزہ لیں تو بیانیہ یہ تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت ان کی بنتی ہے جن کی مرکز میں حکومت ہوتی ہے کیونکہ سارے فنڈ تو مرکز نے آزاد کشمیر کو ٹرانسفر کرنے ہوتے ہیں لہٰذا عوامی رائے بھی شاید یہی ہوتی ہے کہ اسی جماعت کو ووٹ دیا جائے جو مرکز میں حکومت میں ہو ۔

تازہ ترین