• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کادور شروع ہوگا،صوبائی وزراء

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے آزاد کشمیرکے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔میاں محمود الرشید نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی عوام کا پی ٹی آئی پر اظہار اعتماد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا اور حکومت بنانے کے بعدپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل بھر پور انداز میں حل کرے گی۔ صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بے مثال کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور مرکزی قیادت سمیت پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ن لیگ کو آزاد کشمیر کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ پی پی پی کا کردار بھی مزید محدود ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد پاکستان تحریک انصاف کا اہم ایجنڈا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر جس جرات اور بے باکی سے کشمیری عوام کی نمائندگی کی ہے اس کی مثال نہیں۔یہ عمران خان کی کشمیر کاز سے کمٹ منٹ کا نتیجہ ہے کہ کشمیری ووٹروں نے پاکستان تحریک انصاف پر اپنے بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے مزید