• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروز کاشف کی خیریت سے واپسی کیلئے دعا کریں، والد

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہِ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی خیریت سے واپسی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والا کم عمر ترین کوہ پیما بنا، یہ فیملی کے لیے ہی نہیں پورے پاکستان کے لیے فخرکی بات ہے۔

کاشف سلمان نے کہا کہ وہ پاکستان کے نام کے لیے چوٹیاں سر کر رہا ہے ، شہروز نے مہم کا نام ’پاکستان آن کے ٹو‘ رکھا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب لوگ دعا کریں کہ شہروز کاشف خیریت سے واپس آئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

شہروز کے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز نے آج صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی، 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔

تازہ ترین