• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین ڈائریکٹر بھی بن گئے، انہوں نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر منشا پاشا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لال کیپ پہن رکھا ہے۔

یاسر نے اسی لال کیپ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لال کیپ کوئی عام کیپ نہیں ہے بلکہ ایک ڈائریکٹر کا کیپ ہے۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’منشا پاشا کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہوں، اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔‘

یاسر حسین نے منشا پاشا کیلئے یہ بھی کہا کہ ’عموماً اچھے لوگ اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔‘

یاسر نے اپنی پوسٹ میں اپنی ہدایت کاری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ آیا وہ کوئی ٹیلی فلم ، ویب سیریز یا پھر کسی ڈرامے کی ہدایت کاری کررہے ہیں۔

تازہ ترین