• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلی قومی جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ 31 جولائی سے 10 اگست تک لاہور میں کھیلی جائے گی ۔چیمپئن کو 50 ہزار اور رنراپ کو 25 ہزار روپے انعامی رقم بھی دی جائے گی۔یہ اعلان پاکستان بلیئرڈ اینڈاسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم نے منگل کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔انہوں نے بتایاکہ ایونٹ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے 18 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ فاتح کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

تازہ ترین