• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پائپ لائن پروجیکٹ میں روس کی 49 فیصد حصہ داری کا خواہشمند

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) ایک حیران کن پیش رفت کے تحت پاکستان نے روس کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس تین ارب ڈالرز مالیت کے پاکستان اسٹیم گیس پائپ لائن ( پی ایس جی پی ) میں 74 فیصد حصہ داری کے لئے فنڈز نہیں ہیں ۔پاکستان چاہتا ہے کہ روس پروجیکٹ میں اپنی حصہ داری 26 سے بڑھا کر 49 فیصد کردے اور قرضوں میں فنانسنگ کا حجم 70 فیصد کیا جائے ۔اس سلسلے میں پٹرولیم ڈویژن نے وزیر توانائی حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ روس کے لئے اقتصادی ابطہ کمیٹی سے اجازت مانگی ہے پاکستان نے قرضہ فنانسنگ کے روس سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز مانگے ہیں جس سے تیوریاں چڑھ گئی ہیں کیونکہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں جمع 295 ارب روپے ( ایک ارب 83 کروڑ ڈالرز ) حکومت خرچ کر چکی ہے ۔

تازہ ترین