• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر کے وزیراعظم کیلئے تنویر الیاس، انوار الحق، بیرسٹر سلطان کے ناموں پر غور، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور ،سیف ﷲ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے اس اجلاس میں آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کیلئے سردار تنویر الیاس خان دوڑ میں سب سے آگے رہے جبکہ سا بق سپیکر چوہدری انوارالحق بھی موزوں امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، وزیراعظم کے منصب کیلئےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام بھی اجلاس کے دوران زیر غور آیا، ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح کامیابی کے بعد حکومت سازی کے سلسلہ میں مشاورت کا عمل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مُسلسل جاری ہے ۔

اہم خبریں سے مزید