ہیلیفیکس میں بچے کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کے کیس میں 6 افراد مجرم قرار
برطانیہ کے علاقے کیلڈرڈیل میں ایک بچے کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کے کیس میں 6 ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے، متاثرہ فرد نے 2019ء میں سامنے آ کر 2006ء اور 2009ء کے درمیان ہونے والی زیادتی کی تفصیلات بتائیں تھیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔