• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات پر درج مقدمات میں جج کا نام لکھنے پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عدالتی احکامات پر درج ہونے والے مقدمات میں عدالت کے جج کا نام لکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ججز کے نام ایف آئی آر میں لکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر درج کیے گئے مقدمات میں آئندہ صرف متعلقہ عدالت کا ذکر کیا جائے کسی بھی جج کا نام نہ لکھا جائے۔ آر پی او ملتان نے اس موقع پر عدالت عالیہ کو یقین دلایا کہ آئندہ تھانوں میں عدالتی حکم پر درج ہونے والے مقدمات میں کہیں بھی جج کا نام نہیں لکھا جائے گا۔
ملتان سے مزید