• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیپنگ فیوچر فورم کا بہتر معاشرے کی تشکیل سے متعلق سیمینار

پشاور(وقائع نگار) غیر سرکاری تنظیم شیپنگ فیوچر فورم کے زیر اہتمام مشال لائبریری مچنی بھائی کور میں روشن مستقبل اور بہتر معاشرے کی تشکیل سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں مذکورہ تنظیم کے بانی تحسین واحد، بانی مشال لائبریری نجیب اللّٰہ مہمند، شبقدر بار کے ایڈووکیٹ وسیع اللہ، انجینئر ارشد اللہ، الف خان استاد اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طالبعلم افضل مہمند سمیت طلبہ اور علاقے کے معززین نے شرکت کی تحسین واحد نے شرکاء کو بتایا کہ اپنے مستقبل کو روشن کریں اور اپنی زندگی کو اچھے انداز میں گزارنے کے لئے بہترین نظریے کا انتخاب کریں اور یہ تب ممکن ہے جب انسان زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرے انہوں نے کہا کہ اکثر طلبہ اپنی مرضی کے بغیر نصاب میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور روایتی طور پر ان کے مستقبل کے فیصلے خاندانی افراد کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر جوان اور خصوصاً طلبہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے جن کی محنت ضائع ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ والدین نصاب اور مضامین کے سلسلے میں طلبہ کو ان کے انتخاب پر چھوڑے شرکاء نے کہا کہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سیکھنے کا عمل انسان کے لئے ضروری ہے جس کی بنیاد پر وہ اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں اس موقع پر تنظیم کے بانی تحسین واحد نے مشال لائبریری کو مختلف موضوعات کی کتابیں بھی عطیہ کیں اور کہا کہ مزید کتابیں بھی مشال لائبریری کو عطیہ کی جائے گی اپنی مدد آپ کے تحت دیگر علاقوں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین