ناروے کا آسمان ایک شہاب ثاقب سے روشن ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر معمولی طور پر بڑی جسامت کا شہاب ثاقب زمین کی طرف آتا ہے، اس کی روشنی جھماکے کی طرح پھیلتی ہے جبکہ اس سے زوردار آواز بھی بلند ہوتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ شہاب ثاقب دارالحکومت اوسلو کے قریب کہیں گرا ہے۔