• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی بیٹے کو موسیقار بنائیں گی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے بیٹے کی پیانو بجاتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا بیٹا موسیقار بننے کی تیاری میں ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میوزک ہماری روح کے لیے کھانے کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

پی پی رہنما نے بیٹے کی تصویر پر صارفین سے ’ماشاءاللّہ‘ کہنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

تازہ ترین