• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک تصویر شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے ’حسین‘ کی بھی شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرنے میں مصروف ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں جگہ جگہ ’حسین‘ کے کھلونے اور کتابیں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے مزاحیہ  انداز میں لکھا کہ ’میرا منکی پکڑا گیا۔‘

اُنہوں نے بیٹے کی تصویر پر ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔

اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کیا تھا جس کی تصویر اُنہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔


مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر دس سال پُرانی یعنی 2010 کی تھی جبکہ ایک تصویر رواں سال یعنی 2020 کی تھی۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

قومی خبریں سے مزید