پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں شرمیلا فاروقی نےاپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کا بیٹا ’حسین‘ بھی موجود ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی اور اُن کا بیٹا گاڑی میں موجود ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے جا رہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ’اسکول ٹائم۔‘
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔
شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔