• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا۔

شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 318 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 630 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 244 رہی۔ جبکہ 36 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 279 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین