• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی پہلی اننگز کے بعد واش آؤٹ


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس واش آؤٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

میچ کے آغاز سے قبل ہی بادلوں نے ڈیرے جمالیے اور مسلسل برستے رہے، تاہم جوں ہی بارش رکی تو آفیشلز نے میدان کا جائزہ لینے کے لیے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا، تاہم اسے 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں قومی بولرز ویسٹ انڈیز کو 10 رنز فی اوور کی اوسط سے کم رکھنے میں کامیاب رہے۔ 

ہوم ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، جہاں کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ 

پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 وکیٹں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔  

پہلی اننگز کے اختتام سے قبل ہی بارش دوبارہ شروع ہوگئی جو مسلسل جاری رہی، تاہم جب بارش ختم ہونے کے امکانات کم رہ گئے تو امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی کے ساتھ میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین