• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایف بی آر نے مقامی ٹیکسز کیلئے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کرادیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی ٹیکسز کے لیے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کرادیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار افراد ایپلی کیشنز کو صرف شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق شراکت داری پر مبنی فرمز اور کمپنیز کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر مشترکہ ٹیکس تشخیصی نمبر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق اقدام سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز قوانین میں ہم آہنگی لائی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کاروباری آسانی اور ریٹنگ میں بہتری کی طرف یہ نہایت اہم اقدام ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت متبادل ڈلیوری چینل ادائیگی کہلاتی ہے، ٹیکس گزار وفاقی ٹیکسز انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ اور کانٹیکٹ سینٹر سے ادا کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین