• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24ممالک میں خواتین سربراہ مملکت یا ان کی حکومت ہے

لاہور ( رپورٹ:نوید طارق )دنیا کے 24 ممالک میں حکومت یا سربراہ ریاست خواتین ہیں ۔ دنیا میں 25فیصد پارلیمنٹس میں خواتین کی نمائندگی ہے ، 1995ء میں شرح 11فیصد تھی ۔

بنگلہ دیش سمیت 11ممالک کی وزراعظم خواتین ہیں ۔نیپال ، سنگاپور ، یونان سمیت 12ممالک کی صدور خواتین ہیں۔ جرمن آئرن لیڈی انجیلا مرکل 16برس سے ملک کی قیادت کر رہی ہیں ۔فرانس ، فن لینڈ اور سپین سمیت 13ممالک کی وفاقی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی کم از کم 50فیصد ہے ۔

مین ہیٹن ، امریکہ میں گزشتہ ایک صدی سے قائم تھنک ٹینک ’’ کونسل آن فارن ریلیشنز ‘‘کے ’’ویمینز پاور انڈیکس ‘‘اور اقوام متحدہ کے ادارے ’’یواین ویمن ‘‘ کی معلومات پر جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے مختلف حوالوں سے جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق خواتین کے پاس زیادہ ترخاندانی و سماجی امور، بچے ، نوجوان ، معذورافراد ، ماحولیا ت ، قدرتی وسائل توانائی ، روزگار ، لیبر ، ووکیشنل ٹریننگ ، خواتین کے امور اور صنفی مساوات کی وزارتیں ہیں ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا نے کرائسٹ چرچ شوٹنگ بحران کو احسن انداز میں نمٹایا۔جرمن چانسلر یورپی رہنمائوں میں ممتاز مقام رکھتی ہیں ۔ علوم و فنون کی ترقی نے جہاںایک طرف نئی دنیا تخلیق کی ہے ، وہیںقابلیت کے پیمانے کے طور پر، تعلیم کی تسلیم شدہ حیثیت کی بدولت مرد و زن کے درمیان امتیازدن بدن کم ہو رہا ہے ۔

زندگی کے ہر شعبے میں خواتین ، مردوں کی برتری کو چیلنج کر رہی ہیں ۔ ان ہی میں سے ایک سیاست کا میدان بھی ہے ۔

نکا را گووا کی وفاقی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی 59فیصد، آسٹریا ،کوسٹاریکا ، بلجیم اور سویڈن 57، البانیہ 56روانڈا 55،کینیڈا51، فرانس ،فن لینڈ، سپین ، گنی بسائو اور انڈوراکی کابینہ میں 50فیصدخواتین ہیں ۔

نیپال میں بدھیا دیوی بھنڈاری،ڈنمارک میٹ فریڈریکسن ، ایتھوپیا شیل ورک زید ، جارجیا سلوم زورابیشویلی ، یونان کیترینا سکیلاروپولو ، مالدووامائیا سندو ، سنگا پو ر حلیمہ یعقوب ، سلو واکیہ زوزانا کاپوٹووا ، تنزانیہ سمیا سولوہو حسن ، ٹرینیڈا اینڈ ٹوبیگو پولا می ویکیس ، تائیوان تسائی اینگ ونگ اور کوسوومیں وجوسا عسمانی ملک کی صدر ہیں ۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد ،بار ڈوس میا موٹلے ، ایسٹونیا کرسٹی کلاس ،فن لینڈ سنا میرن ، گبون روز کرسٹینا رپونڈا ،آئس لینڈ کترین جیکو بسڈوٹر ، لیتھوینا انگریڈا سیمونیٹ ، نیوزی لینڈ جیسنڈا ارڈرن ، ناروے ارناسولبرگ ، سربیا آنا برنابک اورٹوگو میں وکٹوریا تومیگھ ڈوگمیے ملک کی وزیر اعظم ہیں ۔

تازہ ترین