• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6 پولیس اہلکار مارے گئے

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بھارت کی دو ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے باعث ایک ریاست کے 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی تنازع پر جھڑپ کاواقعہ آسام اور میزو رام کے پولیس اہلکاروں کے درمیان پیش آیا۔ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں اور پہلے طاقت کا استعمال شروع کرنے کا الزام لگایا ہے، واقعے کے بعد دونوں ریاستوں کی سرحد پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بھارتی حکام معاملے کو ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین