• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے اداروں کی مضبوطی لازم ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے اداروں کی مضبوطی لازم ہے، حکومت معاشی پالیسیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنائے ، غریبوں کو روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کو ختم کیا جائے، چینی، آٹا، گھی، تیل کے ساتھ اب پیٹرول کا بحران حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر اور کورنگی میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کامزید کہنا تھا کہ خوشحال پاکستان کے لئے تعلیم، صحت عدل و انصاف کے نظام کو اسلامی طرز پر بنانا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید