• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کارڈ تاریخی پروگرام، کمزور کو سہولتیں مل رہی ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہےجس سے نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، وزیرِ اعظم نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر ریلیف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اسٹیٹ لائف کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ پروگرام کے حوالے سے خصوصی یونٹس تشکیل دیے جائیں جو اس پروگرام پر عمل درآمد پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی درپیش مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات کی معاونت سے پروگرام کی مناسب تشہیر کی جائے ۔

تازہ ترین