• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین آئی جی پنجاب کی خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پُرامید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ کے آغاز سے پُرامید نظر آرہی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پرآئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے خصوصی ہیلپ لائن'Call 1787'کے آغاز سےمتعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ماورا حسین نے لکھا کہ ’وقت کی ضرورت۔‘

ماورا حسین نے لکھا کہ ’اُمید ہے کہ یہ اتنا ہی مؤثر ہو جتنا کہ یہ دیکھنے میں لگا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے اداروں کی اشد ضرورت ہے۔‘

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال میں زیادتی و تشدد کا شکار ہونے والوں کے پولیس سے رابطے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن ’Call 1787‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان سب کو تحفظ اور مدد فراہم کیا جائے گا جن کو ضرورت ہے۔ کسی بھی ایسی صورتحال میں 1787 پر کال کریں ، ایسی صورت کو ذاتی طور پر میری طرف سے ترجیح دی جائے گی۔‘

تازہ ترین