• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سی ویو پر پھنسےجہاز سے تیل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان

کراچی کے ساحل پر پھنسے ہینگ ٹونگ 77 جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق  ہینگ ٹونگ 77 جہاز سے تیل نکالنے کا کام جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

تازہ ترین