• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات آپریشن، چیف سیکریٹری و دیگر کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گجر نالہ تجاوزات آپریشن سے متعلق لیز مکانات توڑنے سے متعلق چیف سیکریٹری و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کردی، درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گجر نالہ تجاوزات آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہو رہا ہے، اگر آپ فیصلے سے متاثر ہیں تو سپریم کورٹ جائیں،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گجر نالہ تجاوزات سے متعلق فیصلے کا غلط استعمال ہو رہا ہے، لیز مکانات کو توڑا جا رہا ہے، متعلقہ حکام کو لیز مکانات توڑنے سے روکا جائے اور چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید