• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کےلیے جمعرات کو آخری روز چھ کنٹونمنٹ بورڈز میں 484 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، منوڑہ کنٹونمنٹ کے 2 واڈز میں 8 ،فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 125،کنٹونمنٹ بورڈ کے 5وارڈز میں 67 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں135،ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 90،کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 30 جولائی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔

تازہ ترین