• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز دی گئی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو
اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو 

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ان کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر قانون نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق ان کی مرضی کے ساتھ پمز لے جایا گیا، چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، جیل مینول میں نہیں لکھا کہ قیدی کی منشا کے مطابق علاج ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کا تعین سیکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے کیا جاتا ہے، جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو اسپتال لایا جاتا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الشفا آئی اسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پروفیسر عارف پمز سے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی چیک کیا، کوئی ہیجان والی بات نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دے رہا ہوں۔

اِن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بااختیار ہے، ایگزیکٹو بھی بااختیار ہے، بانیٔ پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزا یافتہ ہیں، اِنہیں نکالنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم ہیں تو ان کا کیس سب کو پیچھے کر کے سنا جائے۔

وزیرِ قانون نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شرکت کر کے فلسطین کے عوام کا مقدمہ لڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید