• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں، عمران اشرف

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا قول انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر اپنا لکھا ہوا ایک قول شیئر کیا گیا ہے جسے پڑھ کر ان کے مداح سمیت شوبز انڈسٹری بھی ان کے لکھنے کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔عمران اشرف نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک نیکی کم سے کم 70 بن کر واپس آتی ہے، احسان وہیں کا وہیں رہتا ہے، پیروں کی مٹی نہیں چھوڑتا، وزنی ہوتا ہے نا، نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار عمران اشرف نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ خوبصورت تحریریں لکھنے والے رائٹر بھی ہیں۔

دل لگی سے مزید