• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی باشندے کا انوکھا احتجاج، 200 کلومیٹر دور سپریم کورٹ پیدل جانے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) غلطی سے مذہب تبدیل کرنے والے افراد کی فہرست میں نام آنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے مقامی باشندے پراون کمار نے احتجاجا 200 کلومیٹر دور سپریم کورٹ پیدل جانے کا اعلان کردیا ہے باشندے کا تعلق بھارتی ریاست یوپی کے علاقے شرنپور سے ہے۔ باشدے کا نام ان افراد کے ناموں کی فہرست میں آیا ہے جو دہلی کے دو مولویوں کے ہاتھوں اسلام قبول کرچکے ہیں، بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراون کمار کا کہنا تھا کہ وہ سارے ملک کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس غلطی کی وجہ سے اسے کتنی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ پراون کمار کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد نے لکھ دیا کہ ’’پاکستان جاؤ‘‘۔

تازہ ترین