• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، تین سال میں پہلی بار تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) سندھ میں تین سال میں پہلی بار تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا ۔ صوبےمیں ایک سال سے پولیو وائرس کا کوئی کیس بھی رپورٹ نہیں ہواجبکہ اگست 2020 سے اب تک پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انکار کرنے والوں اور مسنگ بچوں میں 50 فیصد کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے مذید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں 17مقامات سے ماحولیاتی سیمپل لئے جاتے ہیں جن میں سے 11 کراچی اور 6 اندورن سندھ میں ہیں اور ان تمام مقامات سے لئے گئے نمونوں میں سے کسی میں بھی پولیو کا وائرس نہیں پایا گیا۔ اس ضمن میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے کوآرڈینیٹر فیاض عباسی نے جنگ کو بتایا کہ سپر ہائی رسک یوسی 4 گڈاپ میں بھی تین ماہ سے پولیووائرس نہیں پایا گیا جبکہ ملک بھر کے ماحولیاتی نمونوں میں بہتری آئی ہے ۔

تازہ ترین