پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان نے صدرمحمد عدنان جلیل کے ہمراہ پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈ زاینڈ سمال انڈسٹری کے نئے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں مختلف بازاروں اور ایسوسی ایشنز کے صدور اور نمائندگان نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکریم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کورونا لاگ ڈائون سے متاثر ہونے والے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے ڈیولپمنٹ کے بجٹ میںدس ارب روپے مختص کردی ہے تاکہ ایس ایم ایز سیکٹر کو خیبربنک سے بلاسود قرضے دے سکیں، انہوں نے کہاکہ ایس ایم ایز کی ترقی سے معاشی ترقی ممکن ہے اور حکومت ٹیکسائل سیکٹر کی طرح ایس ایم ایز کے لون پر 6فیصد سود صوبائی حکومت اداکرے گی، انہوں نے کہاکہ مائن اینڈ منرل کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت سٹون ڈیولپمنٹ کمپنی بنارہی ہیںجبکہ ٹوبیکوکو فصل کا درجہ دینے لئے اقدامات شروع کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں صنعتی اور معاشی ترقی کے لئے انڈسٹریل پالیسی2020ء ایک سال کی محنت سے تیا ر کردی ہے جو نافذالعمل کردیاہے تاکہ صوبے کے چھوٹے بڑے انڈسٹریل اسٹیٹ کو ون ونڈ وآپریشن کے تحت سہولیات میسرکردیا ہے اور ٹیکس کلیکشن پر محکمے بزنس کمیونٹی کوتنگ کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔ اس موقع پر پشاور چیمبرصدر محمد عدنان جلیل نے پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈزاینڈ سمال انڈسٹری کے لئے پلاٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایس ایم ایز سیکٹرکی ترقی کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء اور چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا لاگ ڈائون سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوں کو نقصان پہنچاہے اور حکومت ان کی داد رسی کے لئے جو اقدامات اٹھائے قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ایس ایم ایز بورڈ میں پشاور چیمبرکانمائندہ شامل کرنے پر عبدالکریم خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔