• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی ان کا اپنے ملک برطانیہ سے تعلق قائم ہے اور ان کی برطانیہ واپسی کے امکان کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے جس امریکی کمپنی ’بیٹر اپ‘ کے ساتھ بطور چیف امپیکٹ آفیسر کام کرنا شروع کیا ہے وہ اپنے کام کو برطانیہ تک وسیع کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو الیکزی روبیچاکس نے برطانوی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کام کی ڈیمانڈ ہماری ان بازاروں کی طرف توجہ کا باعث بن رہی ہے۔‘

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے کمپنی کے برطانیہ میں توسیع کے سلسلے میں کمپنی کو کافی اہم مشورے فراہم کیے ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ہیری نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ وہ کمپنی کے وسائل کو ایک دو ماہ سے استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری امریکا منتقل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مئی میں اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات اور اس موسم گرما میں یکم جولائی کو دوسری مرتبہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔

اس وقت شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں کے ساتھ مونٹیکٹو میں پُرسکون زندگی سےگزاررہے ہیں۔

تازہ ترین