• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا سندھ حکومت پر کورونا کو بہتر انداز میں ہینڈل نہ کرنے کا الزام

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  سندھ میں گورننس بہتر ہوتی، ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا تو کراچی کی یہ صورتحال نہ ہوتی، صوبائی حکومت اسے بہتر انداز میں ہینڈل نہ کرسکی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انفرادی فیصلے نہیں کرسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کی بندرگاہ سے تجارت پر پابندیوں سے پورا ملک متاثر ہوگا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر انداز میں نہیں کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورننس بہتر ہوتی، ایس او پیز پر عملدرآمد ہوتا تو کراچی کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کو بہتر انداز میں ہینڈل نہیں کرسکی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے مکمل لاک ڈاؤن کیا وہاں صورتحال زیادہ خراب ہوئی، جن ممالک نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا وہاں صورتحال بہتر رہی۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا اور یہ تعاون جاری رہے گا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن کا ارادہ تھا، بعد میں تبدیل کرکے بہتر کیا۔

تازہ ترین